اتوار, اگست 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین کا پسنی اور اورماڑہ کے گرلز اسکولوں...

گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین کا پسنی اور اورماڑہ کے گرلز اسکولوں کا دورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) گوادر زراتون بلوچ نے تحصیل پسنی اور اورماڑہ کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

گوادر: دورے کے دوران تعلیمی، انتظامی اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ سے مسائل سے متعلق بریفنگ لی گئی۔

گوادر: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلمت میں اجلاس کے دوران پینے کے صاف پانی کی قلت اور حفاظتی باؤنڈری وال کی عدم موجودگی کے مسائل سامنے آئے۔

گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے متعلقہ حکام کو مسائل کی فوری نشاندہی اور قابلِ عمل تجاویز مرتب کرکے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

گوادر: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پنجگ، اورماڑہ میں نئے تعمیر ہونے والے دو کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا گیا۔

گوادر: کلاس رومز میں دروازوں اور کھڑکیوں کی تنصیب نہ ہونے کے باعث تدریسی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

گوادر: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کوہِ بن، اورماڑہ میں کلاس رومز کی شدید کمی کے باعث طالبات کے کھلے آسمان تلے اور فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کا انکشاف ہوا۔

گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے طالبات کے لیے فوری طور پر عارضی محفوظ شیلٹر فراہم کرنے اور مستقل حل کے لیے متعلقہ فورمز پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

گوادر: زراتون بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی معیار کی بہتری اور طالبات کو محفوظ و سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

گوادر: گرلز اسکولوں کا معائنہ، بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی اور مسائل کے حل کی ہدایتگوادر: انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے مسائل کی بروقت نشاندہی، مؤثر نگرانی اور مرحلہ وار حل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ و طالبات بھی معیاری تعلیم کی سہولیات سے یکساں مستفید ہو سکیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!