جمعرات, ستمبر 3, 2026
ہوماہم خبریںاپنی پارٹی میں بات کروں گا کہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی...

اپنی پارٹی میں بات کروں گا کہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کریں: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا ہےکہ نئے صوبے لسانیت  اور قومیت کی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں،  وہ اپنی پارٹی میں بات کریں گےکہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کریں۔

 وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نےکہا کہ  بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے، نئے صوبے لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، جنوبی پنجاب صوبےکا سرائیکستان سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

اویس لغاری نےکہا کہ وہ اپنی پارٹی میں بات کریں گےکہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے صوبوں میں نئے انتظامی یونٹوں کے حوالے سے بات ہو رہی ہے تو اسے بھی قومی بحث کا حصہ بنانے میں حرج نہیں ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا مزیدکہنا تھا کہ نئے یونٹوں کے حوالے سے کراچی کے عوام سے شفافیت کے ساتھ رائے لی جائےکہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!