جمعرات, ستمبر 17, 2026
ہوماہم خبریں60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، جدید تقاضوں کے...

60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا

اسلام آباد: 60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن ہیں اور انہوں نے اس نظام کو جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا۔

 سروے میں 35 فیصد نے تعلیمی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا  اور 29 فیصد نے تعلیمی نظام میں کمرشلائزیشن اور بھاری فیسوں کو مسائل کی بنیادی وجہ کہا۔

 سروے میں 19 فیصد نے ناقص معیارِ تعلیم، 15 فیصد نے تعلیم تک رسائی میں مشکلات جبکہ 14 فیصد نے ناقص امتحانی نظام کو اہم مسائل میں شمار کیا۔

 سروے میں 11 فیصد نے فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی کمی جبکہ 9 فیصد نے سیاسی مداخلت کو تعلیمی نظام کے زوال کی وجہ کہا ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!