بدھ, ستمبر 23, 2026
ہوماہم خبریںچمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کی شدت3.8، گہرائی12کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب واقع پہاڑی سلسلے میں تھا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال، سوات، ملاکنڈ اور ضلع مہمند سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!