بدھ, اکتوبر 7, 2026
ہوماہم خبریںخیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا،وزیراعظم

خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان انجینئر امیرمقام نے ملاقات کی، جس میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے متعلق امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخواکےعوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کام جاری ہے، دوسری جانب لانگ مارچ کا بھیانک سایہ دوبارہ نمودار ہورہا ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، دھرنوں اور لانگ مارچ کو ختم کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے اور لانگ مارچ سے سب سے پہلے معیشت متاثر ہوگی، کیا معیشت کو نقصان پہنچانا ملک دشمنی نہیں؟ عوام کےجان ومال کا تحفظ ہمارا فرض ہے، قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ تحریک انصاف دھرنوں کی سیاست ترک کرے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!