بدھ, اکتوبر 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد...

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ،امن دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقوں سیاہ پشت اور کلی گشتری میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں موثر انداز میں جاری ہیں۔ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کا ہلاک ہونا دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم پیش رفت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہیں۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن کے دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!