سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی اور حکومت کو نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے چاہییں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو ماضی کی طرح چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں، ہم نے اپنے دور میں پوری کوشش کی، لیکن ناکام ہو گئے۔
