بدھ, نومبر 4, 2026
ہوماہم خبریںغیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل...

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو 10 نومبر کو صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق اسعد محمود کے دور وزارت 2022 تا 2023 پاکستان پوسٹ آفس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3,938 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی لیکن مبینہ طور پر 4,252 افراد بھرتی کیےگئے، کابینہ کمیٹی کی ہدایات کے خلاف 2,646 ختم شدہ آسامیوں پر بھرتیاں کی گئیں۔

نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ کنٹریکٹ بنیادوں پر ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیوں کی سفارش کے باوجود مستقل تقرریاں کی گئیں۔

نوٹس میں جعلی اور بوگس دستاویزات، زائد العمرامیدواروں کی بھرتی اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی اسعد محمود کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے نے اسعد محمود کو 2 نومبر کو صبح 11 بجے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

ایف آئی اے پاکستان پوسٹ آفس میں بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیوں اور مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!