بدھ, نومبر 25, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں...

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان اور چین  کے درمیان پیٹرول کی درآمد، اسٹوریج اور لاجسٹکس انتظامات پر تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا بات چیت کو عملی منصوبوں اور صنعتی ترقی میں تبدیل کرنا ترجیح ہے، چینی صدر کی ترجیحات پاک چین توانائی شراکت داری کے مشترکہ وژن کی عکاس ہیں۔

چینی سفیر نے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے اور سرمایہ کاری کے نئےمواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!