ہفتہ, نومبر 28, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںنوجوان پہاڑ اور بندوق کے بجائے قلم کے ذریعے قوم اور ملک...

نوجوان پہاڑ اور بندوق کے بجائے قلم کے ذریعے قوم اور ملک کی تقدیر بدلیں، صوبائی وزیر داخلہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا اٹل فیصلہ ہے کہ جو عناصر بندوق کے زور پر ریاست پاکستان کو چیلنج کریں گے ان سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں سوچنا چاہیے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، تاہم پہاڑوں پر جانے والے ہندوستان کے بہکاوے میں آ کر گریٹ گیم کا حصہ بن رہے ہیں۔ گزشتہ تین سے چار ماہ سے ریاست نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور پہاڑوں پر جانے والوں میں سے کئی ایسے عناصر ہیں جن کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونے کے باوجود وہ اپنی شناخت تبدیل کر کے ہندوستان اور افغانستان کے شہری بن چکے ہیں، لہذا ایسے دہشت گرد جو اپنی شہریت افغانستان اور ہندوستان سے جوڑ رہے ہیں ان سے مذاکرات کرنا معیوب سمجھتے ہیں۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے نوجوان بھائیوں اور بہنوں کو جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعے ورغلا کر دہشت گردی کی جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، تاہم جو لوگ ہندوستان اور طالبان رجیم کے ساتھ ملوث نہیں ہیں بلکہ انہیں ورغلایا گیا ہے، حکومت ان کے ساتھ بات چیت اور انہیں قائل کر کے واپس پہاڑوں سے لا کر تعلیمی اداروں کی طرف راغب کرے گی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جہاں تمام اقوام کو اپنی روایات کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل اجازت ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ پہاڑ اور بندوق مستقبل نہیں ہیں بلکہ قومیں قلم سے ترقی کرتی ہیں، اس لیے اگر قوم اور بلوچستان کا غم ہے تو نوجوانوں کو قلم ہاتھ میں اٹھا کر تعلیمی اداروں کو آباد کرنا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!