جمعہ, اگست 28, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے تحصیلدار کی آسامیوں کے لیے جاری...

کوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے تحصیلدار کی آسامیوں کے لیے جاری انٹرویوز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی ہدایات پر ملتوی کر دیے

کوئٹہ:بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے تحصیلدار کی آسامیوں کے لیے جاری انٹرویوز ملتوی کر دیے

بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے تحصیلدار کی آسامیوں کے لیے جاری انٹرویوز تاحکمِ ثانی ملتوی کر دیے ہیں۔

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انٹرویوز ملتوی کرنے کا فیصلہ 27 اگست 2026 کو وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ سے موصول ہونے والی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں تمام متعلقہ امیدواروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تحصیلدار کی آسامیوں کے لیے جاری انٹرویوز آئندہ اطلاع تک منعقد نہیں ہوں گے۔

کمیشن کی جانب سے انٹرویوز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!