منگل, ستمبر 1, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف...

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے: سرفراز بگٹی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انصاف غالب آ گیا، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے قانونی مؤقف کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا اور یہ معاہدہ بدستور نافذ العمل اور بھارت قانونی طور پر پابند ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ معاہدے میں ترمیم یا خاتمہ صرف باہمی رضا مندی سے ممکن ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کا فیصلہ پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور سفارتی فورم پر مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا اور عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے قانونی مؤقف کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!