منگل, نومبر 3, 2026
ہوماہم خبریںترسیلات زر کی لاگت میں صرف2 سے 3 فیصد کمی سے معیشت...

ترسیلات زر کی لاگت میں صرف2 سے 3 فیصد کمی سے معیشت میں ایک ارب ڈالر اضافی آسکتے ہیں، بلال بن ثاقب

وزیرمملکت بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کی لاگت میں صرف 2 سے3 فیصد کمی سے ملکی معیشت میں ایک ارب ڈالر اضافی آسکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیرمملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی  (پیوارا) بلال بن ثاقب نے کہا کہ ترسیلات زر کی لاگت کم کرنے کے لیے پیوارا (PVARA) اور اسٹیٹ بینک مشترکہ ورکنگ گروپ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے پاکستان ترسیلات زر کے لیے پائلٹ منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ بینکوں کو مشترکہ مالیاتی انفرااسٹرکچر،کسٹڈی سروسز، سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے بینکوں، یگولیٹرزکو سائبرسکیورٹی مزید مضبوط بنانا ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!