منگل, نومبر 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںقلعہ عبداللہ میں پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے منشیات تیار کرنے والی...

قلعہ عبداللہ میں پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے منشیات تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری تباہ کردی

کوئٹہ: ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، کارروائی کے دوران فیکٹری سے چرس کا خام پاوڈر، منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری، آلات اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ جنگل پیر علیزئی کی حدود میں واقع جانان الکوزئی کی ملکیت غیر قانونی منشیات پروسیسنگ فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تاہم پولیس ٹیم کی آمد پر فیکٹری میں موجود افراد فرار ہوگئے تلاشی کے دوران فیکٹری کے زیر زمین حصے سے چرس کا خام پاوڈر، پروسیسنگ میں استعمال ہونے والے آلات، وزن کرنے والی مشینیں، پیکنگ بیگز، خشک بھنگ کے پتے اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق فیکٹری میں خشک بھنگ کے پتوں کو باریک چھلنیوں سے گزار کر پاوڈر بنایا جاتا تھا جسے پانی میں ملا کر بڑے لوہے کے تھالوں میں آگ پر پکایا جاتا اور پانی خشک ہونے کے بعد تیار شدہ مواد کو سلیٹ نما ٹکڑوں کی شکل دے کر پلاسٹک کے تھیلوں میں پیک کرکے تقسیم کیا جاتا تھا۔پولیس نے فیکٹری میں موجود تمام مشینری اور آلات سمیت عمارت کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کردیا جبکہ فیکٹری کے کمروں اور دیواروں کو بھی مسمار کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کی اطلاع پہلے ہی ملنے کے باعث فیکٹری چلانے والے افراد چھاپے سے قبل تیار شدہ منشیات وہاں سے منتقل کرچکے تھے۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!