بدھ, نومبر 25, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش ترکیہ کے جدید...

پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش ترکیہ کے جدید سیسمک ریسرچ جہاز کی خصوصیات

ترکیہ کا سیسمک ریسرچ جہاز ’’اورُچ رئیس‘‘ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش و تحقیق، تکنیکی آلات مہارت کی فراہمی اورسمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے معاہدوں پر دستخط کردیے گئے۔

ترکیہ کا جدید ترین سیسمک ریسرچ جہاز اورُچ رئیس (Oruç Reis) جمعرات، 19 نومبر 2026 کو کراچی بندرگاہ پہنچا۔صومالیہ کے بعد یہ جہاز کا دوسرا بین الاقوامی تحقیقی مشن ہے۔ جہاز پاکستان کے سمندری حدود میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے دو اہم سمندری علاقوں میں سروے کرے گا۔

تحقیقی مشن کے پہلے مرحلے میں 670 مربع کلومیٹر رقبے پر تھری ڈی سیسمک ڈیٹا جمع کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مکران کے ساحلی علاقے میں 2 ہزار 353 کلومیٹر طویل ٹو ڈی سیسمک لائنز کی نقشہ سازی کی جائے گی۔

سروے کے نتائج کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ طور پر تیل و گیس کی تلاش اور ڈرلنگ کے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کردیے گئے۔

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ترکیہ کی ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ طے پاگیاجبکہ پشین بلوچستان میں اہم معدنیات اینٹیمونی کی ترقی کےلیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ماری منرلز اور ترکیہ کی ایم ٹی اے آئی سی کے درمیان مشترکہ منصوبے کے معاہدے میں چاغی بلوچستان میں تانبے، سونے اور دیگرمعدنی ذخائر کی تلاش کا کام کیا جائے گا۔

جیولوجیکل سروے پاکستان، ترکیہ کے ایم ٹی اے اور ایم ٹی اے آئی سی میں سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، دونوں ممالک میں تکنیکی تبادلے اور معدنی وسائل کی ترقی میں استعدادکار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

جدید ترین سیسمک ریسرچ جہاز کی خصوصیت یہ ہے کہ سمندر کی تہہ کا سروے کرتا ہے، جہاز مخصوص آلات کے ذریعے سمندر میں صوتی لہریں بھیجتا ہے یہ لہریں سمندر کی تہہ کے نیچے مختلف چٹانوں سے ٹکرا کر واپس آتی ہیں۔ جدید سینسر ان لہروں کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ زیرِ سمندر تیل اور گیس کی تلاش کے لئے کمپیوٹر ان لہروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔ سمندر کی تہہ کے نیچے چٹانوں اور ممکنہ تیل و گیس کے ذخائر کی تصاویر بنائی جاتی ہیں۔ اس عمل میں ماہرین اندازہ لگاتے ہیں کہ کہاں تیل یا گیس موجود ہونے کا امکان ہے۔ 2D ٹیکنالوجیزیرِ سمندر زمینی ساخت کی دو جہتی تصویر بناتی ہے اور 3D زیرِ سمندر چٹانوں اور ممکنہ ذخائر کی زیادہ تفصیلی تین جہتی تصویر بناتی ہے۔

اس تحقیق سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے سمندر میں تیل اور قدرتی گیس کے ممکنہ ذخائر کا پتا چل سکے گا۔ آف شور تیل و گیس کی تلاش کے لیے بہتر مقامات کی نشاندہی ہوگی۔ مستقبل میں ڈرلنگ کے منصوبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آسکتی ہے اور پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!