منگل, اگست 25, 2026
ہوماہم خبریںاڈیالہ جیل میں قید ایمان مزاری کو مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے...

اڈیالہ جیل میں قید ایمان مزاری کو مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے پر اہلخانہ کا اظہارِ تشویش

 اڈیالہ جیل میں قید ایمان مزاری کے اہلِخانہ نے مناسب طبی سہولتیں فراہم نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایمان مزاری کی فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا کے خلاف ان کی سزا معطلی کی درخواستیں تاحال اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق ایمان مزاری گزشتہ 3 ہفتوں سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں، جبکہ گزشتہ 1 ہفتے سے انہیں سینے کا انفیکشن ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔

مزاری فیملی نے جیل حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمان مزاری کا سینے کا ایکسرے جلد از جلد کروایا جائے اور انہیں مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!