جمعہ, اگست 28, 2026
ہوماہم خبریںسوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے: فیلڈ...

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور  بامعنی کردار ضروری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کی ملاقات ہوئی جس دوران علاقائی و عالمی صورتِ حال اور  پاکستان کے سکیورٹی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کےلیے تعلیم، ہنر مندی، کاروباری صلاحیتوں کےفروغ اور حقائق پر مبنی تجزیےکوبروئےکارلانےکی اہمیت پرزور دیا۔ 

فیلڈ مارشل نے کہا کہ نوجوان نسل کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کامثبت اوربامعنی کردارضروری ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے تجربات کو شاندار قرار دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!