جمعہ, اگست 28, 2026
ہوماہم خبریںمصطفیٰ کمال استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوانے سے متعلق سوال پر برا مان...

مصطفیٰ کمال استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوانے سے متعلق سوال پر برا مان گئے

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سینئر صحافی اور  تجزیہ کار حامد میر کے استعفے سے متعلق سوال کی تردید نہیں کی۔

میزبان حامد میر نے مصطفیٰ کمال سے سوال کیا کہ آپ نے وزیراعظم کو اپنے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ بھجوایا مگر وزیراعظم نے استعفیٰ قبول نہیں کیا، جس پر مصطفیٰ کمال نے حامد میر کے اس سوال کی تردید نہیں کی اور کہا جب آپ کو معلوم ہے تو آپ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں؟

 میزبان حامد میر نے کہا یعنی وزیراعظم سے پوچھنا چاہیے اس پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جہاں سے آپ کو معلوم ہوا ہے وہیں سے پوچھ لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ انہوں نے سانحہ پمز اسپتال پر خود کو احتساب کےلیے پیش کردیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ دینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب کیلئے سب سے پہلے خود کو وزیراعظم کے آگے پیش کیا ہے، وزیراعظم میرے باس ہیں، وہ جو بھی فیصلہ کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!