اتوار, اگست 30, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںیوکرین پر روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک، 42 زخمی

یوکرین پر روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک، 42 زخمی

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ مبینہ حملہ  یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں اسلحہ ڈپو پر کیا گیا تھا۔

دھماکے سے 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی میں نہیں ہونا چاہیے تھا اور جو اس کے ذمے دار ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

زیلنسکی نے کہا کہ شہری آبادی میں اسلحہ ڈپو کو لاپرواہی تسلیم کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی روس کو بھی خبردار کیا ہے کہ اسے اپنے ہر اقدام کے ردعمل کا سامنا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!