پیر, اگست 31, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: کمسن بی بی صبیہ کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے...

کوئٹہ: کمسن بی بی صبیہ کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تینوں نامزد ملزمان گرفتار، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی، بابر یوسفزئی

کوئٹہ: بابر یوسفزئی نے نوشکی میں کمسن بچی بی بی صبیہ کے مبینہ زیادتی و قتل کیس میں تینوں نامزد ملزمان کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عصمت اللہ، زبیر اور کامران کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی رخشان اور ایس پی نوشکی کی ہدایات پر ایس ایچ او احمد وال ماندا خان ماندائی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ کیس کی تفتیش شفاف انداز میں مکمل کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ حکومت بلوچستان شہریوں کے جان و مال اور بالخصوص بچوں کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری رکھے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!