کوئٹہ: تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر، 19 نکاتی اعلامیہ جاری
کوئٹہ: پشتون قومی جرگے کا 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کرنے کا اعلان
کوئٹہ: موجودہ پارلیمنٹ کا خاتمہ کرکے ملک میں نئے، آزاد اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، جرگہ اعلامیہ
کوئٹہ: 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم مسترد، ملکی مسائل پر تمام سٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
کوئٹہ: پشتون بلوچ برابری تسلیم کی جائے یا جنوبی پشتونخوا پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے، جرگہ کا مطالبہ
کوئٹہ: لسانی، تاریخی اور جغرافیائی بنیادوں پر ‘متحدہ پشتون یونٹ’ قائم کیا جائے، جرگہ اعلامیہ
کوئٹہ: صوبے کے تمام اضلاع اور شاہراہوں سے ایف سی کو فوری ہٹایا جائے، پشتون جرگہ کا مطالبہ
کوئٹہ: صوبے میں سویلین اتھارٹی بحال کی جائے، تمام اختیارات سویلین حکام کے حوالے کیے جائیں، جرگہ
کوئٹہ: لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ مسترد، لیویز کو فوری بحال کیا جائے، اعلامیہ
کوئٹہ: زیارت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کیلیے اپوزیشن کا کمیشن بنایا جائے، مطالبہ
کوئٹہ: شاہراہوں پر ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو جلانے اور لوٹ مار کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار
کوئٹہ: بلوچ قومی تحریک کا احترام کرتے ہیں لیکن پشتون علاقوں میں بی ایل اے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، جرگہ
کوئٹہ: بی ایل اے کی جانب سے ٹرک جلانا، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری محکوم اقوام میں نفرت پھیلانے کی سازش ہے، اعلامیہ
کوئٹہ: پشتون بلوچ مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جرگہ کا اعلان
کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی مرضی کے خلاف بلوچ علاقوں میں جبری ٹرانسفر پوسٹنگ مسترد کرتے ہیں، جرگہ
کوئٹہ: معدنیات کے نام پر لاکھوں ایکڑ اراضی کی غیر مقامی افراد کو الاٹمنٹ مکمل مسترد کرتے ہیں، اعلامیہ
کوئٹہ: جنگلات کی 24 لاکھ ایکڑ اراضی قبائل سے چھین کر سرکار کے نام منتقل کرنا ناقابل قبول ہے، جرگہ
کوئٹہ: انویسٹمنٹ ایکٹ اور مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں ترامیم صوبائی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اعلامیہ
کوئٹہ: ڈیورنڈ لائن پر چمن، طورخم اور انگور اڈہ سمیت تمام تاریخی راستوں پر قانونی تجارت بحال کی جائے، مطالبہ
کوئٹہ: منشیات اور اسلحے کے علاوہ تمام اشیاء کی تجارت سرحدی عوام کا قانونی حق ہے، جرگہ اعلامیہ
کوئٹہ: بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی وزیر اور ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں، جرگہ کا مطالبہ
کوئٹہ: تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور فورتھ شیڈول کی پالیسی ختم کی جائے، جرگہ اعلامیہ
