جمعرات, ستمبر 3, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ میں باغات کی تباہی صرف درختوں کا نقصان نہیں، احساسِ محرومی...

مستونگ میں باغات کی تباہی صرف درختوں کا نقصان نہیں، احساسِ محرومی اور بے اعتمادی میں اضافہ ہے، نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ مستونگ میں قبائل کے پھلدار باغات کی تباہی محض درختوں کا نقصان نہیں بلکہ اس سے عوام میں احساسِ محرومی اور ریاستی اداروں کے خلاف بے اعتمادی میں مزید اضافہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ طاقت کے ایسے اقدامات قبائلی معاشرے کی سوچ کو مزید سخت اور مزاحم بنا دیتے ہیں۔ حکمران بلوچوں کو ’’فتنۂ ہندوستان‘‘ قرار دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ جن کلمہ گو مسلمانوں سے بلوچوں نے خیر کی توقع کھو دی ہو، کسی غیر مذہب سے اچھائی کی امید رکھنا مزید دور کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر، طاقت کا بے دریغ استعمال اور مبینہ ریاستی دہشت گردی اس بات کو واضح کر رہی ہے کہ فتنہ اور فساد کسی قوم کی مزاحمت میں نہیں بلکہ اس جبر، ظلم اور تشدد سے جنم لیتا ہے جو ریاست اپنے ہی شہریوں پر مسلط کرتی ہے۔
نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ درخت کاٹے اور باغات اجاڑے جا سکتے ہیں، مگر لوگوں کے دلوں میں پیدا ہونے والی بے اعتمادی اور نفرت کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاست واقعی بلوچستان میں امن چاہتی ہے تو اسے مزاحمت کو ’’فتنہ‘‘ قرار دینے کے بجائے ان بنیادی اسباب کا خاتمہ کرنا ہوگا جو لوگوں کو مزاحمت پر مجبور کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!