اتوار, ستمبر 6, 2026
ہوماہم خبریںآصف زرداری تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز بلاکر نئے صوبوں پر...

آصف زرداری تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز بلاکر نئے صوبوں پر مشاورت کریں، طاہر اشرفی

لاہور: 

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اختیارات کی تقسیم ہو ورنہ نئے صوبے بننے کا کوئی فائدہ نہیں، ایوان صدر کو پاکستان میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر صوبوں کے معاملے پر مشاورت ہونی چاہیے۔

لاہور میں دیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان پر تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلاشبہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے پُرامن انداز سے رہ رہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع اس وقت مضبوط ہے، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہر آنکھ پاکستان کی طرف ہے۔

نئے صوبوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل بڑھتے جارہے ہیں آبادی بڑھ رہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں استحکام پاکستان کے لیے متحد ہو جائیں، تمام سیاست دانوں کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے، نئے صوبوں کی بابت تمام لوگوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونے چاہیے، ہماری سیاسی قیادت نئے صوبوں کی بات کرتی آئی ہے، ہمارا مطالبہ ہے اختیارات کی تقسیم ہو ورنہ نئے صوبے بننے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ایوان صدر کو پاکستان میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر صوبوں کے معاملے پر مشاورت ہونی چاہیے۔ 

انہوں ںے کہا کہ پاکستان متحد ہے متحد رہےگا، اختیارات نچلی سطح پر آئیں گے فیصلہ سیاسی قیادت کو کرنا چاہییے، اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم ہو جائے تو کیا مسئلہ ہے؟ صدر زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں انہیں چاہیے ایوان صدر میں مشاورت کر کے حل نکالیں، انہوں نے کہا کہ رائے یا سیاسی اختلاف ہونا بری بات نہیں، تمام جماعتیں بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر جگہوں پر فتنہ پھیلایا جارہا ہے، ہندوستان کے ایما پر افغانستان میں بیٹھے شرپسندوں کو بچہ بچہ جانتا ہے، اس وطن کے دفاع کے لئے قربانی دینے والے شہادت کی خواہش کرتے ہیں جب کہ فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے والے غدار ہیں، علما اور مشائخ پاکستان کے تحفظ کے لیے ایک ہیں، دہشت گردوں کا اسلام سے تعلق ہے نہ جہاد سے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!