کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں تو صوبے کے دوردراز سے آنے والے سائلین کے مسائل جلد حل ہوسکتے ہیں، محکمہ ماحولیات میں لواحقین کوٹے کے تحت بھرتیوں کا مرحلہ احسن انداز میں مکمل کرنے پر محکمہ ماحولیات کے سیکرٹری و ڈی جی مبارکباد کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے زیرِ اہتمام نو تعینات لواحقین کوٹہ کے تحت تقرری آرڈرز تقسیم کرنے کے موقع پر کیا،اس موقع پر 6 امیدواروں کو لواحقین کوٹہ کے تحت ان کے تقرری نامے حوالے کیے۔تقریب کی صدارت مشیر ماحولیات وزیراعلی بلوچستان نے کی اس موقع پر سیکریٹری ماحولیات نور محمد پرانی ڈی جی ماحولیات ظہور بلوچ سمیت محکمہ کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر 6 لواحقین میں تقرری آرڈرز تقسیم کیے گئے، جن کا معاملہ کافی عرصے سے زیرِ التوا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ماحولیات وزیراعلی نسیم الرحمان خان نے کہا کہ متوفی سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ان کا حق دینا محکمہ ماحولیات کی اولین ترجیح ہے،حکومتی ہدایات کی روشنی میں باقی ماندہ زیرِ التوا کیسز کو بھی جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام بھرتیوں کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا گیا اب سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں اخلاص و ایمانداری سے سرانجام دیں اس موقع پر نو تعینات ہونے ملازمین نے مشیر ماحولیات نسیم الرحمان ملاخیل اور محکمہ ماحولیات کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ: محکمہ ماحولیات میں لواحقین کوٹہ کے 6 زیرِ التوا کیسز نمٹا کر تقرری آرڈرز جاری، نسیم الرحمان ملاخیل
RELATED ARTICLES
