کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 سے رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے واضح ایجنڈے پر گامزن ہے، پارٹی کے منتخب نمائندے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوام دوست وڑن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق، جمہوریت، روزگار، تعلیم، صحت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، بلوچستان میں بھی عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں اقدامات جاری ہیں۔ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، تعلیم، صحت، آبنوشی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل شامل ہے، جس کے مثبت اثرات بتدریج عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے اور پیپلز پارٹی بھی عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرے گی۔صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔ سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفاق اور صوبوں میں عوامی مسائل کے حل اور ملک کو معاشی و سیاسی استحکام کی جانب لے جانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے،منتخب نمائندے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کو آگے بڑھا رہے ہیں،عبید گورگیج
RELATED ARTICLES
