ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج پر ردعمل آگیا۔
ایک بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں امریکہ میں جماعتوں کی تبدیلی سے اس کے رویے میں فرق آئےگا، امریکی نتائج سے واشنگٹن کی ایران دشمن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ رعایتیں دے کر امریکہ کی دشمنی ختم کی جا سکتی ہے، ایسے تمام لوگ سنگین غلط فہمی کا شکار ہیں، امریکہ نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ خلیج کے واقعات اور آبنائے ہرمز کی صورتحال نے امریکہ کی ناقابلِ تسخیرہونےکا تصور توڑدیا، وہ حکومتیں بھی بے نقاب ہوگئی جو اپنے عوام کے بجائے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے شیطان کی خواہش ہے ایرانی قوم غیرمشروط ہتھیار ڈال دے، ہتھیارڈالنے کی معمولی جھلک بھی شہدااورقوم کی قربانیوں کوضائع کردے گی، اس سےمغرور دشمن کی مزید بڑے مطالبات کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی، وہ مزید جنگیں اور جارحیت کے نئے اقدامات کی کوشش کرے گا۔
