کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی طویل جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ آخری دم تک اپنے موقف اور اصولی سیاست پر ڈٹے رہے اور صوبے کے حقوق و خوشحالی کے لیے مضبوط آواز بلند کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے اور ہم نے ایک ہی سیاسی پلیٹ فارم پر جدوجہد کی۔ ان کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پور نہیں ہو سکے گا سابق وزیر اعلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
ڈاکٹر حکیم لہڑی آخری دم تک اپنے مؤقف اور اصولی سیاست پر ڈٹے رہے، ہم نے ایک ہی سیاسی پلیٹ فارم پر جدوجہد کی، نواب ثناءاللہ خان زہری
RELATED ARTICLES
