جمعرات, نومبر 5, 2026
ہوماہم خبریںمتحدہ اپوزیشن اجلاس، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہ ہوسکا

متحدہ اپوزیشن اجلاس، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہ ہوسکا

متحدہ اپوزیشن اجلاس میں انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کاحتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کامعاملہ آل پارٹیز کانفرس میں زیر بحث لانے پر اتفاق کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے معاملے پر جے یو آئی اور دیگر اپوزیشن کا الگ الگ نقطہ نظر ہے، جے یو آئی کے بعض رہنما انتخابی اصلاحات کے حامی،اجلاس میں رائے کا اظہار بھی کیا،اراکین کا مؤقف تھا کہ انتخابی اصلاحات سے مزید بہتری لائی جاسکتی ہے،کئی نکات کی گنجائش ہے۔

دیگر اپوزیشن قائدین نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر واضح موقف دینے سے گریز کیا، پی ٹی آئی اور دیگراپوزیشن کی صرف پہلے سے موجود الیکشن قوانین پرعمل یقینی بنانے کے حامی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن قوانین تو بہترین ہیں،جب عمل نہیں ہونا تواصلاحات کا فائدہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن الیکشن ریفارمز کمیٹی میں نامزدگی کااتفاق رائے سے فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گی، متحدہ اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے معاملے پر دو رکنی ذیلی تشکیل دیدی، کمیٹی میں پی ٹی آئی کےسلمان اکرم راجا اور جے یو آئی کے سینیٹر شامل ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!