افغانستان کے صوبے کنڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 97 زخمی ہوئے۔
افغان حکام کے مطابق دھماکا اسد آباد کے علاقے میں اسکول کے نزدیک ایک مکان میں ہوا، انہوں نے مزید بتایا کہ سرنگیں بنانے کیلئے استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد تیار کیا جارہا تھا کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔
