سوراب کی تحصیل دشت کے علاقے گوران میں قومی شاہراہ پر بم دھماکہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر نے قومی شاہراہ پر واقع ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پل کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
