کوئٹہ:صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے ملاقات کی، جس میں محکمانہ امور، کارپوریشن کی کارکردگی، مالی معاملات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پیر کے روز جھالاوان ہا¶س میں ہونے والی ملاقات میں سیکرٹری محکمہ بلدیات عبدالروف بلوچ، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاع گچکی اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ایوب قریشی بھی موجود تھے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ نے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کو کارپوریشن کی کارکردگی، مالی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی ترقی، خوبصورتی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اہم کردار ہے۔ محکمہ بلدیات کی طرح کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بھی شہر کی ترقی اور جاری منصوبوں کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی سابقہ انتظامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ امید ہے کہ وہ بطور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ شہر کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔
کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر کی ترقی و خوبصورتی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، صوبائی مشیر امیر حمزہ زہری
RELATED ARTICLES
