منگل, اگست 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںحب میں بجلی کی غیر معمولی بندش، وڈیرہ رجب علی رند کی...

حب میں بجلی کی غیر معمولی بندش، وڈیرہ رجب علی رند کی کمشنر لسبیلہ سے ملاقات

حب(نمائندہ خصوصی)

سابق چئیرمین حب وڈیرہ رجب علی رند عوامی مسئلے کو لے کر کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کے پاس پہنچ گئے ، بجلی کی غیر معمولی بندش پر کمشنر سائرہ عطاء سے ملاقات ان کے ہمراہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی بھی موجد تھے وڈیرہ رجب علی رند نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی، میر اکبر زہری،انجمن تاجران صدر و ایڈوکیٹ خورشید علی رند اور دیگر معززین کے ہمراہ کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء سے ملاقات کی جس میں حب میں بجلی کی 24 گھنٹے بندش اور طویل لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی وڈیرہ رجب علی رند نے کمشنر سائرہ عطاء کو علاقے میں بجلی کی غیر معمولی بندش کے باعث شہریوں، کاروباری افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ 24 گھنٹے بجلی کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے واضح کیا کہ 24 گھنٹے لوڈشیڈنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا کمشنر سائرہ عطاء نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کے الیکٹرک حکام سے اس معاملے پر فوری بات کریں گی اور مسئلے کے حل کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر مسئلہ حل نہ ہوا تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ملاقات میں وڈیرہ رجب علی رند نے کمشنر سائرہ عطاء کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حب کے عوام کو بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش سے جلد نجات دلائی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!