منگل, اگست 25, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف مقدمہ درج،...

گوادر میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف مقدمہ درج، سکیورٹی چیک پوسٹ پر مبینہ مداخلت کا الزام

گوادر: گوادر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر مبینہ مداخلت اور اہلکاروں سے بدسلوکی کے الزام میں ایم پی اے و صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف تھانہ سٹی گوادر میں شہری فدا حکیم رند کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 353، 186، 503، 504، 505 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ پشکان روڈ پر 15-C چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمن نے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی اور سکیورٹی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ایف آئی آر کے مطابق مولانا ہدایت الرحمن پر سکیورٹی اداروں کے خلاف عوام میں مبینہ طور پر نفرت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!