جمعرات, اگست 27, 2026
ہوماہم خبریںاسلام آباد کے پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او...

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او سی موجود نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد کے  پمز اسپتال کے  پاس فائر سیفٹی کا این او سی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے پاس فائر سیفٹی کا این او سی موجود نہیں ہے جب کہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے اپنے دفتر میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس خود بھی فائر سیفٹی کا کمپلیشن سرٹیفیکیٹ موجود نہیں ہے جب کہ اسپتالوں، لیبارٹریوں،کلینکس کو لائسنس جاری کرنے والی اتھارٹی بغیرفائر سیفٹی انتظامات کے لائسنس کی تجدید کردیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی آئی ایچ آر اے اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے این او سی کے بغیر ہی لائسنس کی تجدید کر دیتی ہے، لائسنس تجدید کےلیے اسپتالوں میں سالانہ نومبر، دسمبر میں ریسکیو کی ٹریننگ کی ہی تصویروں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سی ڈی اے اسپتالوں کو فائر سیفٹی انتظامات کے بغیر سرٹیفکیٹ نہ دینے پر 2 بار اتھارٹی کو خط لکھ چکی ہے، اتھارٹی کی جانب سے خط کا کبھی جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ اتھارٹی اسپتالوں کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری باڈی ہے اور سالانہ لائسنس ری نیول کے لیے فائر سیفٹی کے انتظامات اور ٹریننگ شامل ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!