منگل, ستمبر 1, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: غیر رجسٹرڈ اور غیر لیبل شدہ بچوں کے فارمولا دودھ کی...

کوئٹہ: غیر رجسٹرڈ اور غیر لیبل شدہ بچوں کے فارمولا دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز، متعدد دکانیں سیل اور سینکڑوں کلو دودھ ضبط

کوئٹہ: غیر رجسٹرڈ اور غیر لیبل شدہ بچوں کے فارمولا دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز، متعدد دکانیں سیل اور سینکڑوں کلو دودھ ضبط

وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اور غیر لیبل شدہ بچوں کے فارمولا دودھ (انفینٹ فارمولا) کے خلاف خصوصی مہم اور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ اس خصوصی مہم کے تحت 37 فوڈ بزنسز کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 8 یونٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ 231.5 کلوگرام سے زائد دودھ پاؤڈر اور 102 پیکٹس ضبط کر لیے گئے۔

شہر کے مختلف علاقوں بشمول سرکی روڈ، نیو اڈہ، میزان چوک اور نواں کلی میں مشترکہ کارروائیاں کی گئیں۔ سرکی روڈ اور نیو اڈہ پر 20 یونٹس کی انسپیکشن کے دوران 2 دکانیں سیل کی گئیں اور 231.5 کلوگرام پاؤڈر قبضے میں لیا گیا۔ میزان چوک میں 8 یونٹس کی چیکنگ کے دوران قواعد کی خلاف ورزی پر 6 یونٹس سیل کیے گئے، جبکہ نواں کلی میں 9 یونٹس کی چیکنگ کے دوران 102 پیکٹس ضبط کر کے 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

حکام کے مطابق بغیر لیبل، مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ اور ناقابلِ سراغ (Traceability نہ ہونے والے) دودھ پاؤڈر کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران جعلی بیبی فارمولا کے لیبلز بھی تحویل میں لیے گئے۔

ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی، فخر الدین مری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بچوں کے لیے غیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ خصوصی مہم جاری رہے گی اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے لیے صرف مستند، رجسٹرڈ اور مکمل لیبل شدہ فارمولا دودھ ہی خریدیں اور کسی بھی مشکوک مصنوعات کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو دیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!