پاک بحریہ کی جنگی تیاریاں جانچنے کے سلسلے میں کراچی میں پاک بحریہ کی بڑی مشق سی اسپارک 2026 کا آغاز ہوگیا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بدلتے سیکیورٹی حالات میں غیرمتزلزل جنگی تیاری ناگزیر قرار دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق سی اسپارک 2026 کی افتتاحی بریفنگ کی صدارت نیول چیف نے کی۔ افتتاحی بریفنگ میں مسلح افواج کے سینئرافسران بھی شریک ہوئے۔ فزیکل اور انفارمیشن ڈومینز میں موثرکارروائیوں کی صلاحیت برقراررکھنےپرغور کیا گیا۔
نیول چیف نے فلیٹ یونٹس کا دورہ کرکے جاری آپریشن کا معائنہ بھی کیا۔ مشق میں بحری جہاز،آبدوزیں، طیارے اور بغیرپائلٹ سسٹم حصہ لےرہے ہیں۔ میرینز، اسپیشل فورسزسمیت آرمی اور فضائیہ کےدستےبھی مشق میں شریک ہیں۔ روایتی اور بحری خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کی مشق کی جارہی ہے۔
سی اسپارک مشق میں میری ٹائم، فضائی ،زمینی،سائبر اور خلائی صلاحتیں بھی استعمال ہوں گی۔ مشق کا مقصد ملٹی ڈومینزآپریشن اور مختلف شعبوں میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنا ہے۔
