اتوار, ستمبر 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریں6 ستمبر پاکستان قوم کے عزم، اتحاد اور ملکی دفاع کے لیے...

6 ستمبر پاکستان قوم کے عزم، اتحاد اور ملکی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی علامت ہے، صادق عمرانی

صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان قوم کے عزم، اتحاد اور ملکی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں 1965ء کی جنگ کے اُن عظیم شہداء اور غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ 6 ستمبر 1965ء کو بھارت نے رات کے وقت اچانک پاکستان پر حملہ کر دیا، افواج پاکستان کے جوانوں نے جرات اور بہادری سے جواب دیتے ہوئے دشمن کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ یوم دفاع پاکستان منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!