بدھ, ستمبر 16, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںفوجی طاقت مسائل کی بنیادی وجوہات حل نہیں کرسکتی، چینی وزیر دفاع

فوجی طاقت مسائل کی بنیادی وجوہات حل نہیں کرسکتی، چینی وزیر دفاع

چینی وزیر دفاع نےکہا ہےکہ فوجی طاقت مسائل کی بنیادی وجوہات حل نہیں کرسکتی،طاقت کے ذریعے دباؤ تقسیم کو مزید گہرا کرے گا۔

چینی وزیرِ دفاع ڈونگ جون نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری کومتعلقہ فریقوں کی خودمختاری اور خواہشات کا احترام کرنا چاہیے،عالمی سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

چینی وزیردفاع کاکہنا تھاکہ تنازعات کو بڑے اختلافات میں تبدیل ہونے سےروکنے کے لیےبروقت تدارک ضروری ہے،اشتعال انگیز اقدامات کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نےکہاکہ علاقائی ممالک کوبیرونی مداخلت کے بغیراپنےمستقبل کا فیصلہ کرنےمیں مدد دینی چاہیے ،تمام متعلقہ ممالک کےجائزسکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھنا ہوگا،کثیرالجہتی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے، تصادم کے بجائے تعاون پر مبنی سکیورٹی کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!