بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
