ہفتہ, ستمبر 19, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال میں پہلی بار 100 بڑی...

بلوچستان: میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال میں پہلی بار 100 بڑی سرجریز مکمل

بلوچستان کے علاقے بیکڑ کے میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال میں پہلی بار 100 بڑی سرجریز مکمل کر لی گئیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسپتال میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کامیابی سے کی گئیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 بڑی سرجریز کی تکمیل اسپتال کی طبی خدمات میں اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر سہولتوں کی دستیابی سے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال کی انتظامیہ اور تمام طبی ٹیم کی کاوشوں سے اہم سنگِ میل حاصل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ بیکڑ اسپتال میں 24 گھنٹے آپریشن تھیٹر فعال اور مریضوں کو جراحی کی سہولتیں دستیاب ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!