ہفتہ, ستمبر 19, 2026
ہوماہم خبریںنئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات...

نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے: مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی لوگوں کو لڑانا چاہتی ہے تاکہ لوگ سب بھول جائیں، جب ان کی کرپشن کی بات ہوتی ہے آپ صوبائی کارڈ کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی ہیں، ہم سے زیادہ ان کے حالات خراب ہیں، حیدرآباد سے آگے جائیں تو پتا چلتا ہے کہ غربت کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے، وفاق نے صوبوں کو آزاد چھوڑ دیا ہے، صوبوں کا احتساب کیا جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!