بدھ, ستمبر 23, 2026
ہوماہم خبریںقومی اسمبلی میں اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ، 50 فیصد ملازمین گھر...

قومی اسمبلی میں اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں فوری طور پر اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر اور 50 فیصد گھر سے کام کریں گے، ملازمین کےلیےگھر سے کام کے دوران ٹیلی فون،ای میل اور واٹس ایپ پر دستیابی لازمی قرار دے دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ضرورت پڑنے پر ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر پہنچنا ہوگا، گھر سے کام کرنے والے 50 فیصد ملازمین ڈائٹ الاؤنس اور اوورٹائم چارجز کے حقدار نہیں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے اور یہ اقدام تین ماہ کے لیے ہوگا جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام اقسام کی پائیدار اشیاء کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم آئی ٹی سامان خریداری پر پابندی سے مستثنیٰ ہے۔

اعلامیے کے مطابق 3 ماہ کے لیے غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کی اسکالرشپس، مخصوص تربیتی پروگرام سفری پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جب کہ غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے فنڈڈ سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز پر پابندی لگائی گئی ہے، ناگزیر سرکاری تقریبات کے لیے آڈیٹوریم،کمیٹی رومز اور دیگرسرکاری سہولیات استعمال کرنے کی ہدایت ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اخراجات کم کرنے کے لیے پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!