سکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈکارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے گولا بارود لانےکی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان اور سکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن ردالفتنہ کے تحت مشترکہ کارروائی کی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پشین میں انٹیلی جنس بیسڈکارروائی میں افغانستان سے گولا بارود لانےکی کوشش ناکام بنا دی گئی، سرانان میں سکیورٹی فورسز نے گودام پر چھاپہ مار کر اسلحہ وگولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑی لی، گاڑی سے 3 آر پی جی، 4 لائٹ مشین گنز، مشین گن، دستی بم، راکٹس اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرانان میں دہشتگرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
