اتوار, اکتوبر 11, 2026
ہوماہم خبریںخیبرپختونخوا میں ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکریٹری تعینات، نوٹیفکیشن...

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکریٹری تعینات، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کےموجودہ چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے15افسران کوبھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکا حکم دیا،ان میں گریڈ 21 کے اکرام اللہ، گریڈ 20 کے شاہد اللہ اور گریڈ 19کے شاہ فہد بھی شامل ہیں۔

 وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں نئے افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے ہیں،وزیراعظم ہاؤس کےایڈیشنل سیکریٹری یحییٰ آخوندزادہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں،خواجہ سکندرذیشان کی خدمات پنجاب حکومت سے لےکرخیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں،میجر (ر)اورنگزیب بادینی کانیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کوئٹہ سے خیبرپختونخوا تبادلہ کردیاگیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذسےمتعلق حکومتی فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز بدستورموجود ہیں،ریڈزون میں پولیس کاگشت جاری ہے،سیکیورٹی کےغیرمعمولی انتظامات کیےگئےہیں،شہرمیں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں اور شہریوں کی آمدورفت بھی جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!