جمعہ, نومبر 27, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے: احسن اقبال

پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے: احسن اقبال

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے اور قمری مشن میں روور بھیجنے کا ہدف ہے۔

بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئندہ قمری مشن میں چاند پر روور بھیجنے کیلئے بھی پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان چین کے انسان بردار خلائی مشن کا پہلا بین الاقوامی شراکت دار بن گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  پاکستانی خلا نورد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن کے پہلے بین الاقوامی مہمان بن گئے۔ ان کے خلائی تجربات سے موسمیاتی سختیوں کے خلاف مزاحم بیج اور جدید صنعتی مواد تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین مجوزہ نالج کوریڈور کے تحت دس برس میں دس ہزار پی ایچ ڈی اسکالرز کی تربیت کا ہدف ہے۔ اڑان پاکستان منصوبے کے تحت دوہزارپینتیس تک ایک ٹریلین اور دوہزارسینتالیس تک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 احسن اقبال کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دو برس میں تقریباً پانچ سیٹلائٹس خلا میں بھیجے، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور امدادی نظام کو مؤثر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاک چین دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے بڑھ کر خلا تک پہنچ گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!