جمعہ, اگست 28, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںباغات اور دیگر املاک سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تو...

باغات اور دیگر املاک سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تو ان کے مالکان کو سہولت کار سمجھ کر کارروائی کی جائیگی ، پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے دہشت گردوں کے پاس نیٹو کا اسلحہ موجود ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے پاس نیٹو کا اسلحہ موجود ہے، سیکیورٹی فورسز کا خون سستا نہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ باغات اور دیگر املاک سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تو ان کے مالکان کو سہولت کار سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!