پیر, ستمبر 7, 2026
ہوماہم خبریںدہشتگردی سے متعلق بیان؛ بیرسٹر گوہر کا وزیراعلیٰ مریم نواز سے معافی...

دہشتگردی سے متعلق بیان؛ بیرسٹر گوہر کا وزیراعلیٰ مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دہشتگردی سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دہشتگردی سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے انڈیا اور ’را‘ نکلی لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان متعصبانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے علاوہ کوئی ایسا بیان دیتا تو ایف آئی آر ہو چکی ہوتی، دہشت گردی پر قومی سیاسی قیادت کو سنجیدہ رویہ رکھنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی پر پوائنٹ اسکورنگ ہونی چاہیئے اور نہ سیاسی بیانات، ہماری سویلینز اور افواج قربانیاں دے رہے ہیں۔

صوبوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام سنجیدہ معاملہ ہے، اس پر بحث ہونی چاہیے لیکن صوبوں کے قیام کے لیے متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کی مرضی کے بغیر سندھ تقسیم ہوا تو وفاق کمزور ہوگا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں عوامی نمائندوں اور عوام کی مرضی کے بغیر تقسیم سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، ایسے تجربات ملک میں نہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب نیا پارلیمان آ جائے تو وہ صوبوں کے معاملات کو دیکھے، اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت ہونی چاہیئے، جلد بازی میں صوبوں کے قیام کا فیصلہ وفاقی کی یک جہتی کے خلاف ہوگا۔

مذاکرات سے متعلق بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات پہلے بھی پیشکش کی حد تک رہے لیکن مذاکرات کے معاملے پر پیش رفت ہونی چاہیئے، خود سے کچھ کریں گے تو عوام کا سیلاب آئے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کا بھرپور استقبال کیا، وزیر اعلیٰ کے کراچی واپسی پر رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود لوگ نکلے، وزیر اعلیٰ کے پی کا استقبال عکاسی کرتا ہے کہ عوام اسٹیٹس کو نہیں چاہتی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!