اتوار, اگست 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپشتون قومی جرگہ بلوچوں کے خلاف نہیں، بلوچ بھی اپنی تاریخی سرزمین...

پشتون قومی جرگہ بلوچوں کے خلاف نہیں، بلوچ بھی اپنی تاریخی سرزمین پر آباد ہیں، دونوں قوموں کے درمیان کوئی دشمنی یا جنگ نہیں، محمود خان اچکزئی

آج سے شروع ہونے والا 3 روزہ پشتون قومی جرگہ شروع، قبائلی مشران کی آمد کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا پشتون قومی جرگہ سے خطاب

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا یہ جرگہ بنوں قومی جرگے کے فیصلوں کا تسلسل ہے، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، نواب اور قبائلی مشران سر جوڑ کر قومی لائحہ عمل بنائیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: یہ جرگہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری پشتون قوم کی بقا کا جرگہ ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: ہم واضح کرتے ہیں کہ پشتونوں کا یہ قومی جرگہ کسی بھی طور پر بلوچوں کے خلاف نہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: بلوچ ہماری طرح اپنی تاریخی سرزمین پر آباد ہیں، دونوں قوموں کے درمیان کوئی دشمنی یا جنگ نہیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: پشتون اور بلوچ صدیوں سے ہمسائے ہیں، ہم ہر معاملے پر برادرانہ بات چیت اور امن چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: پاکستان پنجابی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور پشتون سب کا سانجھا ملک ہے، کوئی آقا اور کوئی غلام نہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: آئین اور قانون کے مطابق تمام قومیتوں کو ان کے حقوق اور برابری ملنی چاہیے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: برٹش بلوچستان اور تاریخی پشتون اضلاع (کوئٹہ، پشین، لورالائی، ژوب، چمن، ہرنائی، زیارت) کا اپنا الگ جغرافیائی وجود ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت پشتون پٹی میں اراضی پر غیر قانونی قبضوں اور ڈیمارکیشن کے مسائل فوری حل کیے جائیں، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: بازئی قبیلے اور دیگر پشتون اقوام کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر زبردستی قبضے کسی صورت قبول نہیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: ہماری پہاڑیاں لیتھیم، سونا، چاندی، تانبا اور نایاب معدنیات سے بھری پڑی ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: ایک ایک کلو لیتھیم اور معدنیات لاکھوں ڈالرز کی ہیں، مگر ہمارے عوام کو بھوکا رکھا جا رہا ہے، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: اتنے بے پناہ قدرتی خزانوں کے باوجود ہمارے باصلاحیت نوجوان دبئی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: پشتونوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، جس کا ذکر رگ وید اور قدیم ترین تاریخ میں موجود ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: سکندرِ اعظم سے لے کر برطانوی سامراج تک، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیشہ اپنی خودداری اور دھرتی کا دفاع کیا، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: احمد شاہ بابا اور میرویس خان نیکہ نے ہمیشہ عدل، انصاف اور خود مختاری کا درس دیا، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: اقوام عالم، شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور اقوام متحدہ خطے کی اصل صورتحال کا نوٹس لیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: افغانستان پر پہلے روس اور پھر امریکہ و نیٹو نے جنگیں مسلط کر کے لاکھوں انسانوں کا خون بہایا، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: دنیا نے اپنی پراکسی جنگوں سے ہمارے ہنستے بستے ملک کو برباد اور بارود کا ڈھیر بنا دیا، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: پشتون ہرگز دہشت گرد نہیں، وہ ایک مہمان نواز، انسان دوست اور پرامن قوم ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: مسجدوں اور حجروں میں مسافروں کو روٹی اور پناہ دینے والے کلچر کو بدنام کیا گیا، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: زیارت سانحہ سمیت پے در پے ہونے والے خونریز واقعات اور بدامنی کا مستقل خاتمہ ضروری ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: سڑکوں پر آئے روز کی تلاشیوں، چیک پوسٹوں اور عام شہریوں کی بے عزتی کے سلسلے بند کیے جائیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، پشتون قوم کا آخری راستہ بھی سیاسی مذاکرات اور اتحاد ہی ہے، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: گرینڈ جرگے کے ذریعے عالمی برادری، ہمسایہ ممالک اور ریاست کے سامنے متفقہ مطالبات رکھے جائیں گے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا ہر کارکن قوم کے متفقہ فیصلوں پر جان دینے کو تیار ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: موجودہ کٹھن حالات میں پشتونوں کی جان و مال اور عزتیں شدید خطرات سے دوچار ہیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: تمام سیاسی و قبائلی اختلافات بھلا کر پوری قوم کو ایک عظیم ‘گرینڈ جرگہ’ بلانا ہوگا، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: آمو دریا سے لے کر اباسین تک کی سرزمین تاریخی، جغرافیائی اور قدرتی طور پر ہماری ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: ہماری زمین سونا، چاندی، گیس اور لیتھیم جیسے بے بہا وسائل سے مالا مال ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: وسائل کی فراوانی کے باوجود ہمارے نوجوان دبئی اور خلیجی ممالک میں مزدوری پر مجبور ہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: دنیا کے تمام انسان حضرت آدم اور حوا کی اولاد ہیں، زبان اور نسل کی بنیاد پر کوئی برتر نہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان کوئی جنگ یا تنازع نہیں، ہم پرامن ہمسائیگی چاہتے ہیں، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: بلوچوں کی اپنی تاریخی سرزمین ہے اور پشتونوں کی اپنی، کوئی کسی کا آقا یا غلام نہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: خطے کی صورتحال پر امریکہ، چین، روس اور تمام عالمی طاقتوں کو ہمارا واضح پیغام ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

کوئٹہ: ہماری سرزمین کو مزید عالمی پراکسی جنگوں اور خون ریزی کا میدان نہ بنایا جائے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: اقوام متحدہ اور عالمی برادری افغانستان اور پشتون خطے میں امن کے قیام کی ضمانت دیں، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: چار دہائیوں کی جنگوں نے ہمیں تباہ کر دیا، اب ہم بندوق کی بجائے سیاسی شعور سے حقوق لیں گے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے، صرف اپنی سرزمین کے وسائل پر اپنا جائز اور آئینی حق مانگتے ہیں، چیئرمین پشتونخوا میپ

کوئٹہ: اب ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں نہیں، بلکہ پشتون قوم کے اس گرینڈ جرگے میں ہوں گے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!