اسلام آ باد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بیوروکریسی نے گزشتہ 5 برسوں میں سر کاری گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا ایندھن پھونک ڈالا۔
پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی پروگرام کے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد 75 ہے، اور ان گاڑیوں کے لیے گزشتہ 5 برسوں کے دوران 8 لاکھ 10ہزار لیٹر سے زائد ایندھن خرچ کرلیاگیا۔
دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں 28، پنجاب میں 12، سندھ میں 17، خیبر پختونخواہ میں 7، بلوچستان میں 6، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 گاڑیاں زیر استعمال ہیں۔
گزشتہ پانچ برس میں بی آئی ایس پی کے زیر استعمال گاڑیوں نے 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن خر چ کیا، اسلام آباد ریجن کی گاڑیوں نے 5 برس میں 402400 لیٹر ایندھن استعمال کیا۔پنجاب ریجن کی گاڑیوں نے 100788 لیٹر، سندھ ریجن کی گاڑیوں نے پانچ برس میں 1828850لیٹر فیول خرچ کیا۔ جس کے اخراجات کروڑوں روپے بنتے ہیں۔
