کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اپھان کوہ، پروم میں کارروائی کی، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سیکیورٹی فورسز کی امن و استحکام کے لیے کاوشیں قابلِ تحسین، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سرفراز بگٹی
RELATED ARTICLES
